صنعتی علاقوں کی تعمیراتی اسکیموں کے لیے فنڈز جاری کیے جارہے ہیں،جام خان شورو
کراچی میں 50ارب کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے، ترقیاتی کام جون تک مکمل ہوجائیںگے، صوبائی وزیر کا کاٹی کے عشائیے سے خطاب
بدھ 22 مارچ 2017 17:02
(جاری ہے)
قبل ازیں کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم سے بہت سے امیدیں ہیں، مسائل حل ہورہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کراچی کو ایک ماڈل شہر بنایا جائے کیوں کہ یہ پاکستان کا تجارتی و صنعتی حب ہے۔
کاٹی کے صدر مسعود نقی نے اس موقعے پر صوبائی وزیر کو کورنگی صنعتی علاقے کے مسائل سے متعلق بریفینگ دی۔ انہوں نے کہاکہ کورنگی صنعتی علاقے میں نکاسی کا نظام تباہ ہوچکا ہے، اس کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ مسعود نقی نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں اصلاحات کا عمل شروع ہونا چاہیے۔ انہوں نے شہر میں جاری ترقیاتی کام اور صنعتی علاقوں کی اسکیمز کی منظوری پر وزیر بلدیات کو مبارک باد پیش کی۔ کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے بلدیات زبیر چھایا نے کہا کہ سیکٹر 23میں کام مکمل ہونے پر حکومت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، صنعتی علاقے کے لیے جاری ہونے والے فنڈز سے توقع ہے کہ ہمارے کچھ مسائل حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں صنعت کاروں کے لیے نشستیں مختص کی جائیں اور مشاورتی عمل میں صنعت کاروں کو شامل کیا جائے۔ زبیر چھایا نے کہا کہ مہران ٹاؤن میں صنعتیں لگائی جارہی ہیں اسے بھی صنعتی علاقہ قرار دیا جائے۔ بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات جام خان شورو کا کہنا تھا کہ شہر سے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کا خاتمہ کردیا گیا ہے، جن علاقوں میں انفرااسٹرکچر نہیں ان کے لیے صرف 8ہائیڈرنٹس کام کررہے ہیں۔ ابتدائی طور پر ایس تھری منصوبے کا جو تخمینہ لگایا گیا تھا، اس کی لاگت اب کئی گنا زیادہ ہوچکی ہے، جس کی منظوری کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کا 70فی صد پانی نان ریونیو ہے، کمرشل بلنگ کو آؤٹ سورس کررہے ہیں گھریلوں صارفین کے بلوں کی وصولی کے لیے بھی یہی اقدامات کی جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے کے ڈیزائن کو تبدیل کرنے کا کہا گیا اس پر مشاورتی عمل جاری ہے، کے فور منصوبہ وقت پر مکمل کیاجائے گا اس کے لیے درکار 12ہزار ایکڑ زمین میں سے دس ہزار حکومت جب کہ دوہزار ایکڑ نجی زمین حاصل کی جائے گی۔ ایک ہزار ایکڑ نجی زمین کے لیے جلد ادائیگیاں کردی جائیں گی کوشش ہے کہ یہ منصوبہ رواں برس ہی مکمل کردیا جائے۔ تقریب میں کاٹی کے سینئر نائب صدر غضنفر علی خان ، نائب صدر عمر ریحان، نوید بخاری جو ہرعلی قندھاری، شجاعت علی بیگ ، ملک خدا بخش، آفتاب ٹپال سمیت کاٹی کے سابق صدور، مجلس عاملہ کے ارکان اور تاجر و صنعت کار نمائندوں نے بھی شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.