صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے نام چینی صدر کے یوم پاکستان کے موقع پر تہنیتی پیغامات
بدھ 22 مارچ 2017 19:30
(جاری ہے)
چین تعلقات نے پاک۔چین اقتصادی راہداری پر بھرپور عملدرآمد کے مرحلہ کی طرف بڑھتے ہوئے تیز تر ترقی کی ہے۔ چینی صدر نے ’’ایک پٹی ایک شاہراہ‘‘ کے اقدام کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اطراف ’’مشترکہ منزل کی پاک۔
چین کمیونٹی‘‘ کی تشکیل کیلئے کوشاں ہیں، یہ دونوں ممالک اور اس کے مفاد میں ہے اور خطہ اور پوری دنیا کے امن و ترقی کیلئے بھی سازگار ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ وہ پاک۔چین تعلقات کے فروغ کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور وہ پاک۔چین سدا بہار سٹرٹیجک شراکت داری کو نئی سطح تک لے جانے کیلئے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ چینی وزیراعظم لی چی کیانگ نے یوم پاکستان پر وزیراعظم نواز شریف کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں چینی حکومت، عوام اور اپنی جانب سے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں آپ کی قیادت نے مختلف چیلنجوں سے مناسب طور پر نبرد آزما ہوتے ہوئے قومی سلامتی، استحکام اور اقتصادی ترقی برقرار رکھنے میں نئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ پاک۔چین تعلقات نے تیز تر پیشرفت کی ہے بالخصوص پاک۔چین اقتصادی راہداری تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور اس نے ’’ایک پٹی، ایک شاہراہ‘‘ کے ساتھ چین اور دیگر ممالک کے مابین باہمی طور پر مفید تعاون کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے پاک۔چین تعلقات کو ہمیشہ سٹرٹیجک اور طویل المدت تناظر میں دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار سٹرٹیجک شراکت داری کو نئی بلندیوں سے روشناس کرانے کیلئے پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، مودی نے اپنا ووٹ ڈالا
-
وزیر داخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم
-
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکھر ڈویژن کا اجلاس ، بجٹ سمیت دیگر امور زیر بحث آئے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس شروع
-
پنجاب کے 8 شہروں میں سی بی ڈی بزنس سنٹرز قائم کرنے کافیصلہ
-
شہریوں کو سستی اشیاء کی فراہمی، بجٹ میں وزیرِاعظم ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز مختص کیے جانے کا امکان
-
پنجاب حکومت کا اعلانات کے باوجود گندم خریدنے سے گریز‘کسانوں کے صبر کا پیمانہ لبریزہونے لگا
-
سرکاری اداروں کی نجکاری معاملہ،پیپلزپارٹی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے3رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
-
بھارتی انتخابات تیسرے مرحلے میں داخل:بی جے پی کا گڑھ سمجھے جانے 93 حلقوں میں پولنگ جاری ہے
-
جسٹس محسن اختر کیانی کا سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی، فریقین کو نوٹسز جاری
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملے کی تحقیقات بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.