نجی سرمایہ کاری کے لیے امن کا قیام اور توانائی کے مسئلے پر قابو پانا ناگزیر ہے، گورنر سندھ
آمدہ وفاقی بجٹ میں سندھ کو زیادہ وسائل دیے جائیں گے، ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام مشااورتی اجلاس سے خطاب
بدھ 22 مارچ 2017 23:34
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کو آمدہ وفاقی بجٹ میں زیادہ وسائل مہیا کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایک صحت مندانہ ٹیکس کلچر کے فروغ کی خواہاں ہے جس کے لیے سب سے تجاویز لی جا رہی ہیں جبکہ اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی کا کردار قابل تعریف ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اضلاع کو مالیاتی وسائل دئے جانے کی اشد ضرورت ہے۔ا نہوں نے کہا کہ صوبائی مالیاتی کمیشن اس وقت غیر فعال ہیں جنہیں زیادہ متحرک کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کے نظام کو غریب دوست بنانے پر توجہ دی جائے۔ سندھ ریونیو بورڈ کے مشیر مشتاق کاظمی نے کہا کہ ملک میں ٹیکسوں کے نظام کو بتدریج اس طریقے سے وضع کیا جائے کہ زیادہ آمدنی پر زیادہ ٹیکس اور کم آمدنی والوں پر کم بوجھ آئے۔ ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ مالیاتی اصلاحات میں کاروباری برادری اہم کردار کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا وفاقی اور صوبائی اداروں میں موثر روابط کے فقدان کی وجہ سے کاروباری براری کو مختلف مسائل درپیش ہیں۔ مشاورتی اجلاس سے سینٹر فار انٹرنیشنل پرائیویٹ انٹرپرائز کے کنٹری ڈائریکٹر حماد صدیقی ، سند ھ کے سابق وزیر خزانہ اسد علی شاہ ، شعیب فریدی، جہاں آراء اور ڈاکٹر وقار نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ ٹیکسوں کے نظام میں موثر اصلاحات قومی معیشت کی ترقی کے لیے نا گزیر ہیں۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.