پاکستان کا قیام اسلام کے لافانی نظریہ پرعمل میں آیا،پاکستان کے نظریہ اورجغرافیہ کا تحفظ کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے،پاکستان کا کرپٹ حکمران ٹولہ نہ صرف قومی خزانے بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹ کر بیرون ملک منتقل کردیتا ہے،اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہئے ، پاکستان کے اسلامی تشخص کو قائم رکھنے کیلئے سامراج کے غلام حکمرانوں سے نجات ضروری ہے ، الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات سے قبل اوور سیز پاکستانیوں کیلئے ووٹ کے حق کو استعمال کرنے کا انتظام کیا جائے
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کاریاض میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب
جمعرات 23 مارچ 2017 20:41
(جاری ہے)
وہ جمعرات کو یہاں پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔
تقریب سے ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفار عزیز نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمد اصغر بھی موجود تھے ۔تقریب میں ریاض میں مقیم سینکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اللہ کے نافرمان لٹیرے حکمرانوں سے نجات حاصل کرکے پاکستان کو ترقی کی منزل تک پہنچائیں گے۔ جماعتِ اسلامی کرپشن سے پاک اور باصلاحیت قیادت و کارکنان کی جماعت ہے۔ سپریم کورٹ میں بھی اس حقیقت کا اعتراف کیا گیاکہ پاکستان پر مسلط حکمران لیڈر نہیں ذاتی مفادات کے ڈیلر ہیں۔ ایمان کا سرمایہ سب سے بڑی دولت ہے۔ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے غریب عوام کو ساتھ لے کر تبدیلی لائیں گے۔انہو ںنے کہاکہ پاکستانی کمیونٹی کا یہ بے مثال اجتماع اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کے یقین کو مزید پختہ کر رہا ہے۔ پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کرکے دنیا بھر میں روشن مثال قائم کریں گے۔ غریب پاکستانی محنت کش تو ایک ایک پیسہ جمع کرکے پاکستان بھیج رہا ہے اور لٹیروں کا ٹولہ ملک کی دولت جمع کرکے بیرونِ ملک بنکوں کو بھیج رہا ہے۔سراج الحق نے کہاکہ سعودی عرب مقدس سرزمین اور ایمان و یقین کا مرکز ہے۔ سرزمین حرمین شریفین کے خلاف ہونے والی کوئی بھی سازش پوری امت کے خلاف سازش ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ دونوں برادر ممالک میں تعلقات روز بروز مضبوط تر ہونا ناگزیر ہے۔ سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ اپنے لاکھوں پاکستانی بھائیوں کو محنت کے مواقع فراہم کیے ہیں۔تقریب میں پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے بھی پڑھے گئے۔ یاد رہے امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق رابطہ عالمِ اسلامی کے تین روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
-
فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنائینگے،چین،فرانس
-
چار سو خواتین سے جنسی زیادتی کرنیوالابھارتی سیاستدان جرمنی فرار
-
امریکی فوجی روس میں چوری کے الزام میں گرفتار
-
رفح میں 6 لاکھ بچوں کیلئے کہیں بھی کوئی جگہ محفوظ نہیں ،یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.