لندن حملہ خالد مسعود نامی برطانوی شہری نے کیا،میٹروپولیٹن پولیس
خالد مسعود ماضی میں بھی پولیس کی نظروں میں تھا تاہم اس سے پہلے کسی دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث نہیں رہا ،بیان
جمعہ 24 مارچ 2017 12:05
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق خالد مسعود ماضی میں بھی مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے باعث پولیس کی نظروں میں تھا، تاہم اس سے پہلے وہ کسی دہشت گردانہ کارروائی میں ملوث نہیں رہا تھا۔
برطانوی پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابقپولیس کی کسی بھی جاری تفتیش میں مسعود کا نام شامل نہیں تھا اور اس سے قبل خفیہ اداروں کو بھی اس کے دہشت گردانہ حملہ کرنے کے ارادے کے بارے میں بھی کوئی معلومات نہیں تھیں۔اسی بیان میں مزید بتایا گیا کہ ماضی میں متعدد جرائم میں ملوث ہونے کے باعث پولیس اسے جانتی تھی۔ ان جرائم میں جارحیت اور شدید جسمانی نقصان پہنچانے، غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور نقص عامہ جیسے جرائم شامل ہیں۔پہلی مرتبہ سن 1983 میں خالد مسعود کو مجرمانہ اقدام کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا جب کہ آخری بار اسے سن 2003 کے اواخر میں ممنوعہ خنجر رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔خالد مسعود نے اس حملے کے لیے استعمال کی جانے والی کار برطانوی شہر برمنگھم سے گزشتہ ہفتے کرائے پر حاصل کی تھی۔ انٹرپرائز نامی کار کمپنی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل آج لندن اور برمنگھم میں پولیس نے متعدد چھاپے مار کر آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.