جان پر کھیل کر فورس کا وقار بلند کرنے والے اہلکارہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،سید اخترعلی غاہ
پیر 27 مارچ 2017 19:45
(جاری ہے)
تاہم خطرناک ڈکیت ذبیح اللہ نے گرفتاری دینے کی بجائے پولیس پر فائرنگ کھول دی۔ پولیس کی جوابی کاروائی میں ملزم گولی لگنے سے جان بحق ہوگیا۔ ملزم سے ڈکیتی میں لوٹا ہوا دس تولے سونا، دو عدد گھڑیاں، ایک لاکھ روپے نقد، دو عدد موبائل فون اور ایک عدد کلاشنکوف اور ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوا تھا۔
ملزم ڈکیتی اور رہزنی کے کئی وارداتوں میں پشاور کے مختلف تھانوں کو مطلوب تھا۔ پہاڑی پورہ کے علاقے میں ملزم نے ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی بھی کردیا تھا۔ ملزم نے ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں سے اہل پشاور کا جینا دوبھر کردیاتھا۔ عوام نے پولیس کی اس کاروائی کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔ قائمقام آئی جی پی نے پولیس پارٹی کے دلیرانہ اور جرات مندانہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں جان خطرے میں ڈال کر کامیابی اور فورس کا وقار بلند کرنے والوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی یقینی بنائی جائیگی۔ اور انعام یافتہ گان پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی کاروائیاں تیز کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کرنے کا سلسلہ جاری وساری رکھے۔ قائمقام آئی جی پی نے ڈی ایس پی سبرب فضل واحد، ایس ایچ اُو تھانہ بھانہ ماڑی عبدالعلی خان اور کانسٹیبلان امجد ،اورنگزیب اور شاہ خالد کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.