ڈاکو ابراہیم گھی سپلائی وین سے 12لاکھ سے زائد کی نقدی چھین کر فرار

پیر 27 مارچ 2017 21:29

بوریوالا۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2017ء)دو ڈاکو ابراہیم گھی والوں کی سپلائی وین سے 12لاکھ سے زائد کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، واقعات کے مطابق بورے والا کی گھی مل ابراہیم کی گاڑی گزشتہ روز اڈا جملیرا پر گھی کی سپلائی دے کر واپس آ رہی تھی کہ جب چک نمبر 299ای بی کی حدود میں پہنچی تو پیچھے سے سیاہ رنگ کے 125موٹر سائیکل پر دو نا معلوم مسلح ڈاکو آ گئے انہوں نے اپنے آتشیں اسلحہ سے گاڑی پر فائرنگ کر دی ڈرائیور نے خوفزدہ ہو کر اپنی گاڑی روک دی ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر گاڑی میں موجود گھی مل کے سیل مینوں سے ساڑھے بارہ لاکھ روپے لوٹ لئے اور اڈا مانا موڑ کی طرف فرار ہو گئے 15کی کال پر ڈی ایس پی ملک طاہر مجید ایس ایچ او تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئے ڈاکوئوں کی تلاش کے لئے پولیس نے ناکہ بندی کروا دی ہے اور پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے ۔