آپ کی قائم کردہ پراسکیوشن سروس اور کنزیومر کورٹس سے عام آدمی کو فائدہ ہوا
مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چودھری پرویزالٰہی سے جنوبی پنجاب کے وکلا عہدیداروں کی ملاقات میں گفتگو موجودہ حکومت نے وکلا کے مفت سرکاری علاج کی سہولت بند کر دی جو عدلیہ سے بحال کرانا پڑی،شیر زمان قریشی ایڈووکیٹ صدر ہائیکورٹ بار ملتان، ڈسٹرکٹ بار ملتان کے صدر یوسف زبیر
پیر 27 مارچ 2017 23:08
(جاری ہے)
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وکلا برادری نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا، عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے ہمارے اقدامات میں ان کا کردار بڑا اہم ہے۔
ملتان اور جنوبی پنجاب کی دیگر بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں جس طرح پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے وکلا کو کامیاب بنایا اس کیلئے ہم دلی طور پر ان کے مشکور ہیں۔ ملاقات میں سابق صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ اور نادر دُگل ایڈووکیٹ بھی موجود تھے جبکہ وکلا کے وفد میں ڈسٹرکٹ بار ملتان کے صدر یوسف زبیر، نائب صدر عبدالستار ملک، جنرل سیکرٹری انیس مہدی، اطہر شاہ بخاری، محسن الحق، اے ڈی کاشف، مہر اقبال، شہزاد حسن بلوچ، چودھری زاہد ارائیں، لیہ بار کے صدر ملک عامر، مہر فیاض چودھری، تنویر احمد گجر، شجاع آباد اور بھکر ڈسٹرکٹ بار سے شیر زمان قریشی، رانا طفیل خان نون، رانا عمر فاروق، ملک شاہد گھلو، ملک کاشف، ملک منور جھکڑ، مہر خرم اور دیگر وکلا موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ بار ملتان کے عہدیداروں نے چودھری پرویزالٰہی کو بار سے خطاب کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ محمد یوسف زبیر نے مزید کہا کہ وکلا برادری ہمیشہ چودھری پرویزالٰہی کی اولین ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے صوبے کی ہر ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار کو وافر فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی، وکلا برادری کیلئے صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں میں فری اور فوری علاج کے ساتھ ساتھ الگ کائونٹر بنائے، تمام قانونی دستاویزات رجسٹریاں وغیرہ کی ڈرافٹنگ کیلئے وکیل کی شرط لازمی رکھی، تمام اضلاع میں جوڈیشل کمپلیکس قائم کیے، وکلا کیلئے مختلف اضلاع میں رہائشی کالونیز بنائیں، تمام سرکاری ڈیپارٹمنٹس میں لائق اور اہل لیگل ایڈوائزرز تعینات کیے۔مزید قومی خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.