حکمران ٹولہ چور مچائے شور کی پالیسی پر گامزن ہے، مخدوم سید احمد محمود
بیت المال اور چوہدری ظہور الہیٰ ویلفیئر فنڈز سے زکوة لینے والے آج ارب پتی کیسے بن گئے،پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب
منگل 28 مارچ 2017 21:36
(جاری ہے)
نواز شریف کو پاناما کیس کے فیصلے نے پریشان کر رکھا ہے۔ قطری خط کی طرح انکے اعلانات بھی جعلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن آر او کا نہیں عوامی الیکشن ہو گا اور عوام پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت کے ساتھ ہیں جو کسی دھاندلی یا منفی ہتھکنڈے کا منہ توڑ جواب دینگے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی مرکز سمیت پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی۔ جو جنوبی پنجاب کے عوام کی خواہشات درینہ مسائل کو حل کریگی۔ انہوںنے کہ کہا قومی اسمبلی، سینٹ اور پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قرار دادوں کی منظوری کے باوجود حکمران جماعت آئندہ الیکشن اور نتائج پر اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی و ذاتی مقاصد کے حصول کے لیے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی بجائے پنجاب کے انتظامی امور دو حصوں میں تقسیم کر کے عوام کو بیوقوف بنانے اور مکمل کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنے کی مزموم کوشش فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی سازشوں میں مصروف اور جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں انہوںنے مزید کہا کہ حکمرانوں کی کارکردگی کا عالم یہ ہے کہ انکی منفی عوام دشمن پالیسیوں کے باعث میٹرو کے 100 کلومیٹر کے منصوبے پر 150 ارب کھائے گئے۔ سرکلر ڈیٹ کو 500 ارب تک پہنچا دیا گیا لاہور سٹی کے نام پر اربوں روپے کا گھپلا زمین مہنگے داموں خریدیں ، ریلوے، پی آئی اے، اور سٹیل مل میں اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.