چین کی کاروباری برادری پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول سے فائدہ اٹھائے،نوازشریف
پاکستان کی معاشی صورتحال گزشتہ چاربرسوں میں تبدیل ہوچکی ،اس کا عالمی طور پر اعتراف کیا جارہا ہے،پاکستان کا کاروباری ماحول ایک جامع ڈھانچے کے باعث بغیر کسی رکاوٹ کے براہ راست منافع بخش بیرونی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ہے،وزیراعظم نوازشریف کی چینی سرمایہ کاروں و تاجروں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو
بدھ 29 مارچ 2017 16:55
(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کی واحد تجارتی، توانائی اور ٹرانسپورٹ کی راہداری کے محل وقوع پر بھرپور توجہ مبذول کرواتے ہوئے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے آزاد سرمایہ کاری ماحول سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا کاروباری ماحول ایک جامع ڈھانچے کے باعث بغیر کسی رکاوٹ کے براہ راست منافع بخش بیرونی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی منصوبہ بندی کا تسلسل آزاد، ڈی ریگولیشن، نجکاری اور سہولیات کے باعث اپنی اہمیت کو دوچند کردیتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی توجہ معیشت کی بحالی، توانائی کے بحران کے حل، سیکیورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورت حال گزشتہ چاربرسوں میں تبدیل ہوچکی ہے اور اس کا عالمی طور پر اعتراف کیا جارہا ہے۔وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)اور اہم معاشی سیکٹرز میں تعاون کے ذریعے پاک-چین دوستی نئی منازل طے کررہی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ تعاون سے دونوں ملکوں میں نہ صرف خوشحالی آئے گی بلکہ پورے خطے کے لیے ترقی کا ذریعہ بنے گا۔اس موقع پر ہونگئی نے پاکستان کے کاروباری تعلقات کو بہتربنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ کمپنیاں پہلے ہی متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.