روس افغان میں طالبان کو ہتھیار فراہم کررہا ہے ، امریکی جنرل
روس افغانستان میںتیسرا بااثر فریق بننے کی کوششوں میں مصروف ہے ،جنرل جوزف کا کانگریس کمیٹی کو بیان
جمعرات 30 مارچ 2017 14:56
(جاری ہے)
یو ایس سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا کہنا تھاکہ روس یہ کوششیں کرتا رہا ہے کہ وہ افغانستان میں ایک بااثر تیسرا فریق بن جائے۔
جنرل ووٹل نے کانگریس کو بتایاکہ میری رائے میں یہ سمجھنا بجا ہے کہ روس ممکنہ طور پر افغان طالبان کی ہتھیاروں کی فراہمی یا دیگر اشیاء کی شکل میں کسی نہ کسی قسم کی تائید و حمایت کرتا رہا ہو۔اس امریکی جنرل کے ان اندازوں کے پس منظر میں ڈی پی اے نے یہ بھی لکھا ہے کہ روس نے گزشتہ ماہ فروری میں اپنے ہاں افغانستان کی صورت حال سے متعلق ایسے مذاکرات کا اہتمام کیا تھا، جن میں مغربی ملکوں کو شامل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی گئی تھی۔اسی طرح کی ایک اور کانفرنس چودہ اپریل کو روس ہی میں ہو گی جس میں شرکت کے لیے مغربی دنیا سے اب صرف امریکا کو دعوت دی گئی ہے لیکن جس میں ممکنہ طور پر افغان طالبان حصہ نہیں لیں گے۔افغانستان میں نیٹو کی قیادت میں بین الاقوامی جنگی دستے 2014ء کے اختتام پر وہاں سے باقاعدہ طور پر رخصت ہو گئے تھے، جس کے بعد سے ہندو کش کی اس ریاست میں سلامتی کی صورت حال واضح طور پر خراب ہوئی ہے اور افغان طالبان مسلسل بڑا ہوتا ہوا خطرہ بن چکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.