وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس
بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن کے پالیسی فریم ورک کے تحت 70 اداروں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی، غیر سرکاری اداروں کیلئے جدید سہولت مرکز قائم کرنے کی ہدایت، غیر ملکی سرکاری ادارے کو کام کرنے کی اجازت کا غلط استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا،ڈاکخانوں کی عمارت میں نادرا کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،نادرا کی طرف سے عمارتیں کرائے پر حاصل کرنے اور کرائے والی جگہوں پر دفاتر تعمیر کرنے پر پابندی عائد
جمعرات 30 مارچ 2017 18:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی غیر سرکاری اداروں کے آزادی سے کام کرنے کا خیر مقدم کریں گے لیکن وہ یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اب کسی بھی غیر ملکی سرکاری ادارے کو کام کرنے کی اجازت کا غلط استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔
ہم کسی کو بین الاقوامی غیر سرکاری ادارے کے لبادے میں اپنے قومی سلامتی مفادات کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ غیر ملکیوں بالخصوص پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے والے غیر ملکیوں کو پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء سے متعلق وزیر داخلہ نے نادرا کو ہدایت کی کہ پاکستانی شہری سے شادی کرنے والی/والی غیر ملکی مرد یا خاتون کو پاکستان میں قیام کی سہولت دینے کے لئے نئے کارڈ کی فراہمی پر کام کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے نادرا کی طرف سے عمارتیں کرائے پر حاصل کرنے اور کرائے والی جگہوں پر دفاتر تعمیر کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ کرپشن اور بدعنوانی کا ذریعہ بن رہا ہے۔ وزیر داخلہ نے نادرا کی طرف سے صوبوں میں شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کے لئے اپنے مستقل انفراسٹرکچر کے قیام کے لئے صوبائی حکومتوں سے رابطوں کے پالیسی فریم ورک کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے نادرا اور پاکستان پوسٹ کے مابین تعاون کی بھی منظوری دی جس کے تحت پوسٹ آفسز کو بہتر بنایا جائے گا اور ڈاکخانوں کی عمارت میں نادرا کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر دس ڈاکخانوں میں نادرا کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ ان میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے شہری اور دیہی علاقوں کے ڈاکخانے شامل ہوں گے۔ اس منصوبے کو ٹیسٹ کرنے اور اس کا اچھی طرح سے جائزہ لینے کے بعد اس کا دائرہ کار مزید 1500 ڈاکخانوں تک بڑھایا جائے گا جن میں ملک کے دور دراز اور دیہی علاقوں کے ڈاکخانے بھی شامل ہوں گے جن میں نادرا کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.