حمزہ شہباز شریف کی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات
اہل سیاست کو ضرور سیاست کرنی چاہئے لیکن ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی ان کے ایجنڈے کا بنیادی نقطہ ہونا چاہئے‘رفیق رجوانہ جمہوری ادارے مضبوط ہورہے ہیں اور جمہوریت کا پہیہ رواں دواں ہے،کسی کو بھی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہئے جو ملک کے استحکام کے لئے نقصان دہ ثابت ہو‘گورنر پنجاب
جمعرات 30 مارچ 2017 20:19
(جاری ہے)
گورنر نے کہا کہ ہم پہلے دن سے عدلیہ کا احترام اور ان کے فیصلوں کو من و عن تسلیم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین کو بھی بے مقصد احتجاج اور بے بنیاد الزامات سے باہر نکل کر عدلیہ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔ اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے اور مًیں ان کے سیاسی اور جمہوری سوچ کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایک بار پھر سیاسی لال بھجکڑوں اور میلے ٹھیلے منانے والوں کی ’’ڈھنگ ٹپائو سیاست‘‘ کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد وزیر اعظم محمد نواز شریف سیاست میں خدمت، شرافت اور عظمت کے قائل ہیں اُن کی زبان سے آج تک بدترین مخالفوں کے لئے نازیبا الفاظ نہیں کہے گئے۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح جنوبی پنجاب کے تمام شہروں میں میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ جو صوبے کے آئینی سربراہ ہیں ہمیشہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.