وزیراعظم کی سرمایہ کاروں کوضروری سہولتیں مہیاکرنے کی ہدایت

سرمایہ کاروں کیلئے تمام رکاوٹوں کودورکیاجائے،درخواستوں پرمقررہ مدت میں کاروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعظم نوازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 1 اپریل 2017 16:29

وزیراعظم کی سرمایہ کاروں کوضروری سہولتیں مہیاکرنے کی ہدایت
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم اپریل2017ء) : وزیراعظم محمدنوازشریف نے سرمایہ کاروں کوضروری سہولتیں مہیاکرنے کی ہدایت کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ سرمایہ کاروں کیلئے تمام رکاوٹوں کودورکیاجائے۔ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی درخواستوں پرمقررہ مدت میں کاروائی عمل میں لائی جائے۔ درخواستگزارسرمایہ کاروں کولائسنس،بزنس سیٹ اپ کیلیےتعاون فراہم کریں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ تمام وزارتیں اور ادارے سرمایہ کاری کیلئے جامع طریقہ کاروضع کریں۔ جس کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد دینا ہے

متعلقہ عنوان :