بھارت میں زہریلا کھانا کھانے سے 200سیکیورٹی اہلکاروں کی حالت غیر،ہسپتال منتقل

اتوار 2 اپریل 2017 16:40

بھارت میں زہریلا کھانا کھانے سے 200سیکیورٹی اہلکاروں کی حالت غیر،ہسپتال ..
کوچی /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 اپریل2017ء) بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک ٹریننگ کیمپ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا نوش کرنے کے بعد 200 پولیس اہلکاروںکی حالت غیر ہوگئی جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس (سی آر پی ایف)کے کیڈٹس اور افسران نے ضلع ایرنکولام میں دوپہر کے کھانے میں چاول اور مچھلی کھانے کے بعد الٹیاں کرنا شروع کردیں تھیں، جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایرنکولام پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ کئی اہلکار اب بھی زیرعلاج ہیں لیکن بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں جبکہ آدھے سے زیادہ مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ان کا کہنا تھا ک حکام نے واقعے کی تفتیش کاآغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ بھارت میں اس طرح کے واقعات نئے نہیں ہیں، اس سے قبل پولیس اہلکاروں نے غیرمعیاری کھانا دیئے جانے پر شکایات درج کروائی تھیں۔

مغربی ریاست راجھستان میں گزشتہ ماہ 32 بارڈر گارڈز کی حالت بھی مشکوک زہریلے کھانے کے بعد خراب ہوگئی تھی۔رواں سال جنوری میں حکومت نے ایک فوجی کی جانب سے جلی ہوئی روٹی دیئے جانے کی ویڈیو جاری کیے جانے کے بعد تحقیقات کا حکم دیا تھا۔بھارتی فوجی نے سینئر افسران پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ راشن کے فنڈز میں خرد برد کرتے ہیں اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہوئی تھی۔سی آر پی ایف، انڈین پیراملٹری پولیس کی ایک یونٹ ہے جو عموما شورش زدہ علاقوں میں تعینات ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :