دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ’’نیشنل چارٹر آف پیس ‘‘ جاری کیا جائے ،ریاست ، سول سوسائٹی اور مذہبی قوتیں سہ جہتی ڈائیلاگ کریں متفقہ تجاویز کی تشہیر اور ان پر عمل در آمد کیاجائے،ان مکالموں میں ریاست اور مذہب کے باہمی تعلق ، سمیت دیگر فکری اور نظری مسائل زیر بحث آئیں،پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیزکے زیر اہتما م مکالمے سے افراسیاب خٹک ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ، ڈاکٹر قبلہ ایاز ، رشاد بخاری ،خورشید ندیم ، ڈاکٹر اعجاز صمدانی ، علامہ نیاز حسین نقوی ، راحت ملک ، ڈاکٹر محمد ضیا الحق، ڈاکٹر اے ایچ نیئر،یاسر پیرزادہ اور عامر رانا کا خطاب
پیر 3 اپریل 2017 19:05
(جاری ہے)
یہ مکالمہ حالیہ دنوں میں ہونے والا تیسرا مکالمہ تھا جس کا مقصد قومی مسائل کے حل کے لئے ایک لائحہ عمل کی تیاری ہے ۔
گروپ نے تجاویز دی ہیں کہ تین الگ الگ ڈائیلاگ فورم بنائے جائیں جن میں ریاست، سول سوسائٹی اور مذہبی طاقتیں آپس میں باہم مکالمہ کریں اور اس کے بعد قومی سطح پر متفقہ تجاویز پر مشتمل ’’نیشنل چارٹر آف پیس ‘‘ جاری کیا جائے ۔ان مکالموں میں ریاست اور مذہب کے باہمی تعلق ، ریاست اور شہریوں کے تعلق ، ریاست اور سماج کے تعلق سمیت دیگر فکری اور نظری مسائل زیر بحث آئیں ۔تمام مکالموں کا دائرہ آئین ِ پاکستان کے اندر ہو۔کچھ افراد نے تجاویز دیں کہ آئین میں از خود بھی بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت ہے جو آئینی طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہئیں ۔ان سہ جہتی مکالموں کے نتائج کی قومی سطح پر تشہیر کی جائے ۔ان ڈائیلاگ میں تمام سٹیک ہولڈرز کی نمائندگی ہونی چاہئے جن میں میڈیا ، اساتذہ ، وکلاحتیٰ کہ شدت پسندوں کو بھی شامل کیا جائے ۔گروپ نے نصاب میں بنیادی تبدیلیوں کی بھی تجویز دی جس سے شدت پسند ی جنم لے رہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.