ایم کیوایم کے وائٹ پیپرکا جواب دیں گے،سینیٹر سعید غنی

کافی عرصے سے ایم کیوایم مختلف حکومتوں کا حصہ رہی ہے،بھتے،قتل اورچائناکٹنگ ایم کیوایم نے متعارف کرائے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 5 اپریل 2017 23:31

ایم کیوایم کے وائٹ پیپرکا جواب دیں گے،سینیٹر سعید غنی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2017ء) پیپلز پارٹی کے راہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے وائٹ پیپرکا جواب دیں گے، کافی عرصے سے ایم کیوایم مختلف حکومتوں کا حصہ رہی ہے،بھتے،قتل اورچائناکٹنگ ایم کیوایم نے متعارف کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے راہنما سعید غنی نے کہا کہ ایم کیوایم اپنے ووٹرزکے لییمحرومیوں کا ڈراماکرتی ہے،ایم کیوایم کو عدالتوں میں جانے کاحق ہے ،خوشی سے جائیں، ایم کیوایم نے اپنے ووٹرزکا خود سودا کیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے شہری علاقوں کو تباہ کردیا ہے، ایم کیوایم کے وائٹ پیپرکا جواب دیں گے، کافی عرصے سے ایم کیوایم مختلف حکومتوں کا حصہ رہی ہے،بھتے،قتل اورچائناکٹنگ ایم کیوایم نے متعارف کرائے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ذوالفقارمرزا جب پیپلز پارٹی چھوڑ کرچلے گئے توہمارے خلاف باتیں کرناشروع کردیں، وہ پارٹی میں ہوتے ہوئے کچھ نہیں بولے ۔

متعلقہ عنوان :