جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے تحریک چلانے پر غور کررہے ہیں:عوامی تحریک پنجاب
ْ9 مئی 2012 کو پنجاب اسمبلی نے الگ صوبہ کیلئے جو قرارداد پاس کی اس پر عمل کیا جائی:صدر جنوبی پنجاب الگ صوبہ کیلئے اے پی سی بلائیں گے، بڑے مسائل کے حل کیئے چھوٹے صوبے نگزیر ہیں:نوراللہ صدیقی
ہفتہ 8 اپریل 2017 18:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ جنوبی پنجاب بہاولپور اور ہزارہ صوبہ ہم بنائیں گے اب وہ چار سال سے خاموش کیوں ہیں انہوں نے کہا کہ 2012 ء میں وفاق میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی‘ اب وفاق میں بھی ن لیگ حکمران جماعت ہے لہٰذا 9 مئی کی قرارداد کی روشنی میں وفاقی حکومت الگ صوبہ بنانے کے لیے کمیشن مقرر کرے۔
انہوں نے کہا کہ الگ صوبہ بنانے کے لیے جس قانونی طریقہ کار کی ضرورت ہے وہ پنجاب میں پورا کیا جا چکا ہے۔ پنجاب اسمبلی نے 9 مئی 2012 ء کو جو قرارداد منظور کی وہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پیش کی اور اس قرارداد پر فنکشنل لیگ، پیپلز پارٹی، ق لیگ کے پارلیمانی لیڈروں نے دستخط کیے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا یہ ویژن ہے کہ بڑے مسائل کے حل کے لیے چھوٹے صوبے ناگزیر ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد صوبوں کی آبادی میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔ فرسودہ انتظامی ڈھانچہ کے ساتھ کثیر الآبادی صوبوں کا نظام چلانا ناممکن ہو چکا ہے۔ صوبے این ایف سی ایوارڈ کی طرز پر پی ایف سی کا اجراء نہیں کرتے جس کی وجہ سے لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد تو ترقی کرتے ہیں مگر راجن پور، مظفر گڑھ، ڈی جی خان ترقی کے دھارے سے باہررہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ انتظامی بنیادوں پر پنجاب کو تقسیم کیا جائے۔جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے لیے تمام جماعتوں سے رابطے کرینگے اور اس ضمن میں اے پی سی بلائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.