پنجاب یونیورسٹی میں کوئی ریلی نہیں نکلی، شام پر حملے کے خلاف اکٹھے ہونے والے طلباء کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ‘ ترجمان پنجاب یونیورسٹی

جمعرات 13 اپریل 2017 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2017ء) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں کسی طلباء تنظیم نے کوئی ریلی نہیں نکالی۔

(جاری ہے)

تاہم شام پر ہونے والے حملے کے خلاف ایک جگہ پر جو طالبعلم اکٹھے ہوئے ، انہیں ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کسی بھی سرگرمی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی اور قوانین پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔