ماسکو میں ہونے والی کانفرنس افغانستان سے متعلق ہے ، افغانستان کی خراب صورتحال کے پیش نظر خطے میں تشویش پائی جاتی ہے،ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا

جمعرات 13 اپریل 2017 23:41

ماسکو میں ہونے والی کانفرنس افغانستان سے متعلق ہے ، افغانستان کی خراب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ماسکو میں ہونے والی کانفرنس افغانستان سے متعلق ہے ، افغانستان کی خراب صورتحال کے پیش نظر خطے میں تشویش پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سب سے اہم مسئلہ افغانستان کے حوالے سے یہ ہے کہ کس طرح طالبان اور افغان حکومت کو مذاکرات کی میز پر بیٹھایا جائے ۔

ماسکو میں ہونے والی کانفرنس افغانستان سے متعلق ہے ، افغانستان کی خراب صورتحال کے پیش نظر خطے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اس کانفرنس میں داعش کے حوالے سے فوکس کیا جائے گا ۔ اس حوالے سے بھی پالیسی بنائی جائے گی کہ کس طرح افغانستان میں صورتحال کو آئوٹ آف کنٹرول نہ ہونے دیا جائے ۔ …(م د)