سندھ میں 15،15 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے ‘ ٹرانسفارمرز کا اچار ڈالیں گے ‘ وزیر اعظم جانے سے پہلے جیبیں جھاڑ رہے ہیں‘ میاں صاحب سندھ کی فکر چھوڑیں نیا وزیر اعظم نامزد کرنے کی فکر کریں

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا جیکب آباد جلسہ سے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل کا اظہار

جمعہ 14 اپریل 2017 23:24

سندھ میں 15،15 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے ‘ ٹرانسفارمرز کا اچار ڈالیں گے ‘ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اپریل2017ء) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق وزیرقانون مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ میں 15،15 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے ‘ ٹرانسفارمرز کا اچار ڈالیں گے ‘ وزیر اعظم جانے سے پہلے جیبیں جھاڑ رہے ہیں‘ میاں صاحب سندھ کی فکر چھوڑیں اپنی جگہ نیا وزیر اعظم نامزد کرنے کی فکر کریں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے جیکب آباد میں جلسہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ میں موٹر وے کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔

آخری قسطوں میں میاں صاحب کو سندھ کا خیال آیا۔ انہوں نے کہا کہ سند ھ میں گیس نہیں ‘پانی نہیں ‘ بجلی نہیں ٹرانسفارمر کا کیا کریں گے۔ سندھ میں 15,15 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے ‘ ٹرانسفارمرز کا اچار ڈالیں گے ‘ وزیر اعظم جانے سے پہلے جیبیں جھاڑ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میاں صاحب آپ سندھ کی فکر چھوڑیںاپنی جگہ نیا وزیر اعظم نامزد کرنے کی فکر کریں…(رانا)

متعلقہ عنوان :