گرمی میں شدت ، جڑواں شہروں میں برف گولوں اور فالودہ سٹالز میں اضافہ ہو گیا

پیر 17 اپریل 2017 13:08

گرمی میں شدت ، جڑواں شہروں میں برف گولوں اور فالودہ سٹالز میں اضافہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2017ء) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ جڑواں شہروں میں برف کے گولے اور فالودے کے سٹالوں میں اضافہ ہو گیا۔ گرمی کے ستائے ہوئے پیاسے شہریوںکی خاطر سڑکوں کے کناروں پر لگائے گئے فالودے کے سٹالوں پر رش بڑھ گیا ہے ۔ فالودے کے سٹال والے عامر علی نے اے پی پی کو بتایاکہ ہر سال موسم گرما میں قلفی فالودے کاکاروبار بڑھ جاتاہے ۔

شہری بہت زیادہ تعداد میں شوق سے قلفی فالودہ کھانے آتے ہیں۔

(جاری ہے)

فالودہ کھانے کے لئے آئے قیصر بٹ نے کہاکہ گرمیوں میں فالودہ بہترین چیز ہے جو کھا کر گرمی کا احساس بھی کم ہوتاہے اور یہ زیادہ مہنگابھی نہیں ہے کہ جیب پر گراں گذرے۔ ماہرین صحت کے مطابق گرمی میں فالودہ کا استعمال فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری ثقافت کا آئینہ دار بھی ہے۔فالودہ بنانے کے لئے مختلف اشیاء استعمال کی جاتی ہیں جن میں دودھ ،آئس کریم ، چینی ، ٹوٹی فروٹی چوکلیٹ ،گلاب کاعرق شامل ہیں ۔مختلف ممالک میں اس کو مختلف چیزوں سے بنایا جاتاہے ۔ فالودہ گرمی کے موسم میں پاکستان سمیت ایران ، بھارت ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور دیگر ممالک میںبہت پسند کیاجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :