جی سی یو میں اقوام متحدہ کے ماڈل پر مباحثے کا انعقاد

منگل 18 اپریل 2017 23:35

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2017ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں مجلسِ مباحث کے زیرِ اہتمام اقوام متحدہ کے ماڈل پر مباحثے کا انعقاد ۔35یونیورسٹیوں کے مقررین نے حصہ لیا اور عالمی سیاسات میں مختلف ملکوں کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے طلباء نے برطانیہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین وفد کا اعزاز حاصل کیا اورانہیں پطرس بخاری ایوارڈ سے نوازا گیا۔مختلف یونیورسٹیوں کے 6طلباء مصطفٰی وارث،عنیزہ نور، وجیہہ ،اویس ارشد اور اریج جاوید شامل ہیں کو مختلف کمیٹیوں کے مقررین کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :