سینیٹ اجلاس :گزشتہ دس سالوں میں تین لاکھ سے زائد افراد کو ساڑھے 21 ارب معاف کئے گئے،وزیر خزانہ
معاف کئے گئے قرضوں میں وزیر اعظم ریلیف پیکج کی2.13 ارب ،زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ کے 14.5 ارب روپے شامل ہیں ،اسحاق ڈار
جمعہ 21 اپریل 2017 16:19
(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ دس سالوں کے دوران بلوچستان کے 14477 کسانوں کو 1.37 ارب روپے کے قرضے ٹیوب ویلوں کے لئے معاف کئے گئے جو کہ صوبہ میں ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے لئے دیئے گئے تھے ۔
وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے سینیٹر چودھری تنویر کے ایک سوال کے جواب میں سینٹ میں بتایا کہ پچھلے پانچ سالوں کے دوران مقامی پیداوار میں اضافے اور بین الاقوامی سطح پر مقابلے کے رحجان کو فروغ دینے کے لئے موجودہ حکومت نے مقامی صنعت کو متعدد ترغیبات فراہم کی ہیں گاڑیاں بنانے کے لئے نئے پلانٹوں کے قیام اور بند یونٹوں کی پالیسی کے لئے سرمایہ کاری کے حوالے سے آٹو میٹو ڈویلپمنٹ پالیسی 2016-21 کا اعلان کیا گیا ہے ۔ نئی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے موٹر سائیکل انڈسٹری میں نئے اداروں کے قیام کی پالیسی کا اعلان کیا گیا ۔ دس سالہ انکم ٹیکس چھوٹ اور مشینری پلانٹ اور آلات پر درآمدی ڈیوٹیز کی ایک بار چھوٹ ہے ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر مرتضیٰ جتوئی نے ایوان کو بتایا کہ اس وقت ملک میں پاک سوزوکی ، ہنڈا اٹلس کار کمپنی اور انڈس موٹرز کمپنی کاروں کی تیاری کر رہی ہیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ فوج کی 9 آرمی کمپوزٹ بٹالینز جو کہ 9229 اہلکاروں اور چھ سول آرمڈ فورسز ونگ جو کہ 4502 اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی ڈویژن تشکیل دیا گیا ہے جو کہ سی پیک منصوبے کی حفاظت کے لئے تشکیل دی گئی ہیں جبکہ صوبوں میں کام کرنے والے چینی باشندوں کے تحفظ کی ذمہ داری وزارت داخلہ کے دائرہ کار میں آتی ہے کیونکہ وزارت داخلہ مرکزی ادارہ ہے جبکہ ان کی سکیورٹی پر کوئی غیر ملکی شامل نہیں ہے انہوں نے سینیٹر محسن عزیز نے سوال کے جواب میں احسن اقبال نے ایوان کا تحریری کو آگاہ کیا کہ سی پیک کا مغربی راستے پر دھکلہ ، ڈیرہ اسماعیل خان پر سیکشن پر تعمیراتی سرگرمیاں ستمبر 2016 سے شروع ہو چکی ہیں جو کہ 2018 تک مکمل ہونے کی توقع ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.