بلاول بھٹو زرداری نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا
ملک میں دو قسم کے قانون رائج ‘ ایک شریفوں اور دوسرا غریبوں کیلئے ہے ‘ ہمیں دو قانون اور دوپاکستان نہیں چاہئیں،شریف خاندان جتنی بھی کرپشن اور لوٹ مار کریں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ‘ سانحہ ماڈل ٹائون میں سرعام لوگوں کو قتل کیا گیا مگر کوئی عدالت اور کوئی جے آئی ٹی ان کو مجرم نہیں ٹھہراتی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا منڈی شاہ جیونہ میں عوامی جلسے سے خطاب
جمعہ 21 اپریل 2017 21:10
(جاری ہے)
میں پوچھتا ہوں آخر کب تک اس ملک میں دو قانون چلیں گے۔ ایک وزیر اعظم کو آپ چار تین کے فیصلے سے پھانسی پر چڑھا دیتے ہو اور دوسرے وزیر اعظم کو تین دو کے فیصلے سے بری کر دیا جاتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت کو ختم کیا گیا اور شریفوں کی حکومت کو بحال کیا گیا۔ یہ شریف عدالت پر حملہ کر دیں تو بھی بچ جائیں جبکہ پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم کو ایک خط نہ لکھنے پر نااہل کر دیا جاتا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں نوجوانوں سے پوچھتا ہوں کہ آپ اس دو قسم کے قانون کو مانتے ہو جس میں طاقتور کے سامنے گردن جھکا دی جائے اور کمزور کی گردن اڑا دی جائے۔ ہمیں ددو پاکستان چاہئیں اور نہ ہی دو قانون ۔ ہمیں ایک پاکستان اور ایک قانون چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جدوجہد کر رہے ہیں ایسے پاکستان کی جس میں غریب اور امیر کیلئے ایک ہی قانون ہو۔ میاں صاحب آپ مکمل طور پر بری نہیں ہوئے دو سینئر ججوں نے آپ کو ڈس کوالیفائی کر دیا۔ اس لئے اگر آپ کو تھوڑی سی بھی شرم ہے تو فوری طور پر استعفیٰ دیدیں کیونکہ عوام کی عدالت سے بھی پانامہ کیس ‘ بے روزگاری ‘ لوڈشیڈنگ پر فیصلہ اپ کے خلاف دیدیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اس ملک کے کسان نے بھی نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ ملک میں دو قسم کے قانون رائج ہیں ایک قانون شریفوں کیلئے دوسرا اس ملک کے غریب عوام کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان جتنی بھی کرپشن اور لوٹ مار کریں مگر انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔ سانحہ ماڈل ٹائون میں سرعام لوگوں کو قتل کیا گیا مگر کوئی عدالت اور کوئی جے آئی ٹی ان کو مجرم نہیں ٹھہراتی۔ …(رانا)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.