انتہا پسند بھارتی غنڈوں کے کالے کرتوت سامنے آگئے،بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے پرہندو انتہا پسند پاگل ہوگئے

بھارتی انتہا پسندوں کا ممبئی میں پاکستانی کپڑے فروخت کرنے پر شاپنگ مال پر دھاوا ،پاکستان مخالف نعرے بازی

ہفتہ 22 اپریل 2017 19:34

انتہا پسند بھارتی غنڈوں کے کالے کرتوت سامنے آگئے،بھارتی جاسوس کلبھوشن ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) انتہا پسند بھارتی غنڈوں کے کالے کرتوت سامنے آگئے،بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے پر بھارت میں انتہا پسند پاگل ہوگئے، مٹھی بھر بھارتی انتہا پسندوں نے پورے بھارت کو یرغمال بنایا ہوا ہے،ممبئی میں انتہا پسندوں نے پاکستانی کپڑے فروخت کرنے پر شاپنگ مال پر دھاوابول دیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے پرانتہا پسند بھارتی لال پیلے ہوگئے، مہاراشٹرا نو نرمن سینا نے ممبئی میں ہندو انتہا پسند تنظیم نے پاکستانی کپڑے فروخت کرنے پر شاپنگ مال پر دھاوا بول دیا اور پاکستانی لیبل والے کپڑوں پر جوتے برساتے رہے ۔انتہا پسند پاکستان مردہ باد کے نعرے بھی لگاتے رہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے گارکھشا کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام اور پاکستان دشمنی میں ہر شعبے میں غنڈہ گردی دکھانا ان انتہا پسندوں کا پرانا وتیرہ ہے۔نئی دہلی میں شیوسینا کے بلوائیوں نے پاکستان ائیر لائن کے دفتر پر دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کی تو پی سی بی کے حکام کے بھارت جانے پر بھارتی انتہا پسندوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر پر حملہ کردیا،سابق پاکستانی وزیرخارجہ خورشید قصوری کی بھارت میں کتاب کی رونمائی پر شیوسینا کے غنڈوں نے کتاب کے آرگنائزر کے منہ پر کالک مل دی،بھارت جانے والے پاکستانی فنکاروں کو ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیاں بھی معمول ہیں۔

متعلقہ عنوان :