عدالتی فیصلے کے بعد وزیر اعظم اخلاقی جواز کھوبیٹھے ہیں، نواز شریف کو فوری طور پر وزرات عظمیٰ سے استعفیٰ دے دینا چاہئے
امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان کاپیماکے زیر اہتمام دوروزہ ڈاکٹرز کنونشن سے خطاب
ہفتہ 22 اپریل 2017 22:20
(جاری ہے)
رسول اللہ ؐ دعوت کے راستے میں بے پناہ تکالیف برداشت کیں۔
حضور ؐکی زندگی تمام دنیا کے لئے مشعل راہ ہے۔ تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف سازشیں برداشت نہیں کریں گے۔ رسول اللہ ؐ کی حرمت اور تحفظ ناموس رسالت کے قانون کی حفاظت کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔شعبہ طب سے وابستہ افراد عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ طب کے شعبے میں پیما کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ وہ ہفتہ کو ایوب میڈیکل کالج میں پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے زیر اہتمام دوروزہ ڈاکٹرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔کنونشن سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان ، پروفیسر انیس احمد، اوریا مقبول جان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 20 اپریل تاریخی دن ہے۔ اس لئے کہ پہلی بار موجودہ عدالت نے اور اس کے ججز نے حکومت وقت اور ایک موجودہ وزیراعظم کے حوالے سے فیصلہ دیا کہ یہ کلین نہیں ہیں۔ پانامہ کیس کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کے لئے ضروری ہے کہ وزیراعظم پاکستان فوری استعفیٰ دے کروزارت عظمیٰ سے الگ ہو جائیں۔نوازشریف کے لیے عزت کا بس ایک ہی راستہ بچا ہے کہ وہ آزادانہ تحقیقات کا ماحول مہیا کریں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کرپٹ ٹولے کا بے لاگ احتساب چاہتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جن لوگوں نے کرپشن کی ہے ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں اور ان سے لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کی جائے۔ جب تک کرپٹ بدمعاشیہ اور ملکی وسائل لوٹنے والوں کا بے لاگ اور بے رحمانہ احتساب نہیں ہوگا ، دہشت گردی ، بے روزگاری اور ناانصافی کا خاتمہ مشکل ہے۔ انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف مسلسل جدوجہد کررہی ہے۔ ہم ملک سے کرپشن ختم کرکے رہیں گے۔ ہماری جدوجہد تب تک جاری رہے گی جب تک کرپشن کا جڑ سے خاتمہ نہ ہوجائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.