Live Updates

آصف زرداری کو بھی اب بخشیں گے نہیں، اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں: عمران خان کا اعلان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 اپریل 2017 22:56

آصف زرداری کو بھی اب بخشیں گے نہیں، اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا بڑا ..
دادو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اپریل 2017ء) عمران خان نے ملک بھرمیں جلسوں کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر دادو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق صدر آصف زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا آصف زرداری نے پیپلز پارٹی جیسی قومی جماعت کو ایک چھوٹی سے سیاسی جماعت میں بدل دیا ہے۔ آصف زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے سندھ کو کھنڈرمیں تبدیل کر دیا ہے۔ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ نواز شریف کیساتھ ساتھ اب آصف زرداری کو بھی نہیں بخشیں گے۔ ملک کے لوٹنے والے ان ڈاکووں کیخلاف ایک نئی تحریک کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات