خوفناک واقعات پر مبنی ہالی ووڈ فلم’ ڈارک سگنل‘ کا ٹریلر جاری

فلم رواں سال 2جون کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

اتوار 23 اپریل 2017 11:00

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) لڑکی کے پراسرار قتل کے بعد ریڈیو اسٹیشن میں پیش آنیوالے خوفناک واقعات پر بنی ہالی ووڈ تھرلر فلم’ ڈارک سگنل‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈورڈایورس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی پراسرار طور پر قتل ہونیوالی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کی روح ریڈیو اسٹیشن کے اسٹاف کے لیے خوفناک پیغام لے کر آتی ہے۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں سال 2جون کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔