پا نا مہ کیس کے فیصلے نے مخالفین کی منا فقانہ سیا ست کے غبا رے سے ہوا نکا ل دی ، بر جیس طاہر

مخا لفین کا واویلا فلمی ادا کا رو ں کے ڈائیلاگ کے متراد ف ہے، مخالفین خوفزدہ اور حسد کی آگ میں جل رہے ہیں، حکومت اپنے 5سال پورے کرے گی ،مو جو دہ حالات نے یہ ثابت کر دیا کہ وزیر اعظم ہی ملک کی بقاء کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں وفا قی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد بر جیس طاہر کاتقریب سے خطا ب

اتوار 23 اپریل 2017 15:00

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء)وفا قی وزیر امور کشمیر چوہدری محمد بر جیس طاہر نے کہا ہے کہ پا نا مہ کیس کے فیصلے نے مخالفین کی منا فقانہ سیا ست کے غبا رے سے ہوا نکا ل دی ہے ،مخا لفین کا واویلا فلمی ادا کا رو ں کے ڈایلاگ کے متراد ف ہے مخالفین خوفزدہ اور حسد کی آگ میں جل رہے ہیں حکومت اپنے 5سال پورے کرے گئی مو جو دہ حالات نے یہ ثابت کر دیا کہ وزیر اعظم میاں نواز شر یف ہی ملک کی بقاء کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں وہ سانگلہ ہل گو رنمنٹ گرلز ڈگری کا لج میں تقریب سے خطا ب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہما را مشورہ ہے کہ مخالفین صبر کے ساتھ عدا لتی فیصلے کا اخترا م کریں اور ملک کے اندر بد امنی کی فضا ء قائم نہ کریں انہوں نے کہا کہ ویر اعظم میا ں نواز شریف نے ہی ملک کو سی پیک جیسے تحفے دیے ہیں جن کی بدولت پا کستان کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے مخالفین کو چایئے کہ وہ بے جا تنقید کی بجا ئے مل کر ملک کی بقا اور عوامی مسا ئل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی اور پی ٹی آئی نے ماسوائے (ن) لیگ کے خلا ف سازشیں کرنے اور ملک میں کرپشن کر نے سوا کچھ نہیں کیا آئندہ انتخا با ت میں بھی پیپلز پا رٹی اور پی ٹی آئی کو بری طرح شکست کا سامنا ہو گا تقریب کے احتتام پر لیگی کا رکنو ں نے (ن) لیگ کی حما یت میں گرلز کا لج سے پر جیس طا ہر کے ڈیرے تک ریلی بھی نکا لی ۔