سپیکر قومی اسمبلی کی تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات
پاکستان کو ئی ایسا قد م نہیں اٹھائے گا جو برادر ملک ایران کے مفادات کے خلاف ہو،سردارایازصادق دونوں ممالک کوباہمی تعلقات کوکومزید مستحکم بنانے اور ایک دوسر ے کے تجربات سے مستفید ہونا چاہیے،ایرانی صدر
پیر 24 اپریل 2017 18:10
(جاری ہے)
سر دار ایاز صادق نے پاکستان کی مسلم ممالک کے مابین اتحاد کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے صدر روحانی کو یقین دلایا کہ پاکستان کو ئی ایسا قد م نہیں اٹھائے گا جو برادر ملک ایران کے مفادات کے خلاف ہو ۔
انہوں نے کہا کہ ہمار خطہ دہشت گردی سے بری طر ح متاثرہے اس لعنت نے نہ صرف ہماری تر قی کو متاثر کیا ہے بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک مستقل خطرہ ہے جس کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے وسائل کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم پر حالیہ اخباری رپوٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے سپیکر نے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے جلد حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردوںپر عمل درآمدکرانے کے لیے ایران کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے کہا ۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر ایران کی طر ف سے پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ بھی اد ا کیا۔ سپیکر نے دونوںہمسایہ ممالک کے مابین پائے جانے والے برادرانہ تعلقات کوباہمی مفادات کے لیے مضبوط شر اکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے ایران اور پاکستان کے مابین تجارتی حجم کو بھی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیاجو اس وقت 500ملین امریکن ڈالر ہے۔سپیکر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی پٹرولیم مصنوعات ،زراعت ،پھلوں کی تجارت ،آلات جراحی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وافر مواقع موجود ہیں ۔انہوں نے ایران میں ٹیرف اور نان ٹیرف پاکستانی مصنوعات پر عائد پابندیوں کو اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا جن میں چاول اور کینو شامل ہیں۔ ایران کے صدر حسن ر وحانی نے سپیکر کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کوباہمی تعلقات کوکومزید مستحکم بنانے اور ایک دوسر ے کے تجربات سے مستفید ہونا چاہیے ۔انہوں نے ایران کی پاک ۔چین اقتصادی راہداری میں شامل ہونے کی تجویز سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک میں ہونے والے بینکنگ معاہدیBPA) ( پر اطمینان کا اظہا ر کیاجو باہمی تجارت کو بینکنگ چینل کے ذریعے فروغ دینے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا ۔ یاد رہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین گزشتہ ہفتے تہران میں دوطرفہ ادئیگیویوں کے معاہدے BPA) ( پر دستخط کیے گئے ہیں ۔دونوں رہنمائوں نے ایران، پاکستان گیس پا ئپ لائن پر ہونے والے کا م کا جائزہ بھی لیا۔ سپیکر نے بتایا کہ پاکستان کی طر ف سے نواب شاہ سے گوادر سیکشن پر کام جاری ہے جس کو مکمل ہونے کے بعداسے گوادر سے ایران کے ساتھ ملا دیا جائے گا ۔اس پروجیکٹ کو دو سال کے اندر مکمل ہونے کا امکان ہے۔ صدر روحانی نے وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ دونو ں اقوام مستقبل میں ایک دوسر ے کے مزید قریب ہونگی۔ ایرانی صدر سے پاکستانی وفدمیں موجود اراکین پارلیمنٹ مسٹر شہباز بابر ،نجف سیال ،ندیم عباس ،علی گوہر خان مہر ،سید ایاز علی شاہ شیرازی ،خیال زمان اورکزئی اور صمصان سلطان جعفری سے تعارف کروایا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.