ماہ رمضان کے دوران کم از کم لوڈ شیڈنگ اور ٹیرف کے ایشوز کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں،توانائی کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کیلئے انتظامی اور قانونی ایشوز کو فوری طور پر حل کیا جائے، ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائنز اور دیگر ٹرانسمیشن لائن منصوبوں پر کام کی رفتار میں اضافہ کیا جائے
وزیراعظم محمد نوازشریف کی توانائی بارے کابینہ کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کوہدایت
پیر 24 اپریل 2017 19:06
(جاری ہے)
وزیراعظم نے توانائی کے مختلف ذرائع کی صلاحیت سے متعلق مسابقتی مطالعہ کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ اسے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت بجلی پیدا کرنے کے مختلف آپشنز پر کام کر رہی ہے تاکہ صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم ہو سکے۔ اس مقصد کیلئے حکومت نے بیس لوڈ تھرمل پاور پراجیکٹس پر توجہ دی ہے جس سے سال بھر کے دوران حتیٰ کہ 2018ء اور اس کے بعد ہائیڈرو پاور جنریشن کی مدت کے دوران بجلی کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اجلاس میں وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، وزیر اطلاعات نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ سیکرٹری پانی و بجلی نے اجلاس کو موجودہ لوڈ مینجمنٹ پلان، توانائی کے مجوزہ اور جاری منصوبوں اور ٹرانسمیشن سسٹم میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دوران ٹرانسمیشن سسٹم میں 132 کے وی میں 9625 میگاواٹ، 11 کے وی میں 2004 میگاواٹ اور کیپسٹی میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے اسے ایک بے مثال اقدام قرار دیا اور کہا کہ نئے پاور جنریشن کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ضروری تھا کہ جو قومی گرڈ میں شامل ہو گی اور آئندہ 9 ماہ میں ڈی آئی ایس سی اوز کیلئے مختص کی جائے گی۔ واپڈا کے چیئرمین نے اجلاس کو ہائیڈل پاور پراجیکٹس بشمول داسو، دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کے بارے میں آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ" بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.