کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے شفافیت کا لیکچر دینے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ‘ شہبازشریف
سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے ڈکٹیٹر کے حواریوں نے کرپشن کے سومنات بنائے، پنجاب بینک پر اربوں کا ڈاکہ ڈالا پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں توانائی منصوبوں میں مجرما نہ غفلت برتی ، دھرنوں او رلاک ڈائون کی سیاست نے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا ترقی و خوشحالی کیخلاف سازشیں کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں، مخالفین جان لیں کہ عوام کا رکردگی کو ووٹ دیتے ہیں ‘وزیراعلیٰ پنجاب
پیر 24 اپریل 2017 22:00
(جاری ہے)
ماضی کی حکومتو ںنے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا اور ملک و قوم کے اہم ترین منصوبوں میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا جس کا خمیازہ آج بھی قوم بھگت رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے ڈکٹیٹر مشرف کے حواریوں نے پنجاب میں منصوبوں کے نام پر کرپشن کے سومنات بنائے اور پنجاب بینک پر اربوں کا ڈاکہ ڈالا جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں توانائی منصوبوں میں مجرما نہ غفلت برتی گئی۔ ایک جانب سابق حکمرانوں نے بجلی کے نام پر قوم سے گھنائونا کھیل کھیلا تو دوسری طرف دھرنوں او رلاک ڈائون کے ذریعے ملک کی ترقی اورخوشحالی کے خلاف ساز ش کی گئی جس سے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف سازشیں کرنے والے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں اور ان عناصر نے پاکستان کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہو ںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے چار برس شفافیت ،دیانت ،امانت اور خدمت کی اعلیٰ مثال ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مختلف منصوبوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچا کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ مخالف سیاسی عناصر کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ عوام کا رکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں۔ الیکشن 2018ء میں باشعور عوام خدمت ،دیانت اور امانت کی سیاست کو پھر کامیاب کرائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.