پاکستان کے عوام اپنی سرزمین پراپنے اور دنیا بھر کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں، محمد خان اچکزئی
ہمیں فخر ہے ہمارے غیور عوام اور سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کیخلاف اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ، گورنر بلوچستان دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں ، یقین ہے جلد پائیدار امن قائم ہوگا، پاک نیوی وار کالج لاہور کے شرکاء سے گفتگو
پیر 24 اپریل 2017 22:18
(جاری ہے)
گورنر نے ان کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن وامان کی صورتحال اور حکومت کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی تعلیم وصحت کی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے شرکاء کو سی پیک کے حوالے سے بتایا کہ صوبے میں اسی حوالے سے کام کا آغاز ہوچکا ہے یہ منصوبہ خطے میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اور بلوچستان اس منصوبے کے تحت اقتصادی ومعاشی حوالے سے دنیا بھر کا گیٹ وے ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان چونکہ کئی شعبوں میں ایک پسماندہ صوبہ ہے یہاں پر پہلے ہی بنیادی انفراسٹرکچر کی کمی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ سی پیک کے منصوبے کے پیش نظر یہاں پر بنیادی انفراسٹرکچر کی مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے صوبے میں امن وامان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چھوٹے موٹے واقعات امن وامان میں رخنہ نہیں ڈال سکتے اور وہ ناراض لوگ جنہوں نے ہتھیار ڈالے اور اپنے آپ کو قومی دھارے میںشامل کیا ہے یہ عمل خوش آئند ہے۔ انہوں نے صوبے کی جغرافیائی اہمیت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صوبہ ایران اور افغانستان کے ساتھ طویل سرحدیں رکھتا ہے جبکہ اس کی طویل ساحلی پٹی بھی ہے جبکہ یہاں کی زرخیز زمین زرعی حوالے سے بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان قدرتی وسائل کو اگر استعمال میں لایا جاتے تو یہ دنیا بھر کا امیر ترین خطہ ہوگا۔ گورنر نے پاک نیوی کی جانب سے پاکستان کے ساحلی علاقوں میں 37ممالک کے اشتراک سے کی گئی امن مشقوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے دنیا کو یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے آخر میں یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس تشدد کا مقابلہ کریں گے،اسد قیصر
-
شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان مروت کو صوبائی کابینہ سے فارغ کر دیاگیا
-
یوم تاسیس پر ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
وفاقی وزراءکا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.