پنجاب میں 60 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کے ہدف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں‘ ترجمان محکمہ زراعت

بدھ 26 اپریل 2017 16:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) محکمہ زراعت پنجاب ملتان کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں 60 لاکھ ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کے ہدف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ سالانہ تقریباً 51 فیصد زرمبادلہ کپاس سے حاصل ہوتا ہے۔ کپاس کی اچھی پیداوار کیلئے زرخیز میرا زمین کا انتخاب کیا جائے۔

(جاری ہے)

کاشت سے قبل محکمہ زراعت کی ضلعی مٹی اور پانی کے تجزیہ کی لیبارٹریوں سے کرایا جائے۔

پانی اور اجزائے خوراک کی یکساں تقسیم اور پانی کی بچت کیلئے لیزر لینڈ لیولر کا استعمال کیا جائے۔ ہر تین سال بعد گہرا ہل چلایا جائے تاکہ کپاس کی فصل کی جڑوں کا نظام مضبوط ہوسکے۔ زمین کی تیاری اس طرح کریں کہ زمین اچھی طرح بُر بری ہوجائے ۔ گندم کے ناڑ اور مڈھوں کو جلانے کی بجائے زمین میں دفن کیا جائے تاکہ زمین کی زرخیزی میں اضافہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :