سپریم کورٹ کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے شناختی کارڈز کی فیس میں اضافے پر برہمی کا اظہار
میاں محمد ندیم جمعرات 27 اپریل 2017 15:41
(جاری ہے)
سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران نادرا نے فیس میں اضافے کے حوالے سے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔
چیئرمین نادرا عثمان یوسف نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ غیر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو 2 طرح کے کارڈ دیئے جاتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) ان پاکستانیوں کے لیے ہے جو پاکستان کی شہریت ترک کرچکے ہیں، جبکہ نائیکوپ کارڈ ان پاکستانیوں کے لیے ہے جو روزگار کی غرض سے دیارغیر میں مقیم ہوں لیکن ان کے پاس پاکستانی شہریت بھی ہو۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ شہریت ترک کرنے والے جب پاکستان آنا چاہیں تو اس کارڈ کے باعث انہیں ویزے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔اس موقع پر جسٹس اعجاز الحسن نے استفسار کیا کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے ہوتے ہوئے اوریجن کارڈ کی کیا ضرورت ہے؟جس پر نادرا چیئرمین نے جواب دیا کہ دنیا کے کئی ممالک میں شناختی کارڈ نہیں پاسپورٹ دیکھا جاتا ہے جبکہ پاکستان اوریجن کارڈ میں پاسپورٹ کے فیچرز موجود ہیں۔سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بیرون ملک پاکستانی بھاری زرمبادلہ بھجواتے ہیں اور انہیں بھاری پیسے لے کر کارڈ دیا جارہا ہے جبکہ ملک میں ان کارڈز کی فیس نہ ہونے کے برابر ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کی خدمات قابل ستائش ہیں، ان کے لیے رعایت ہونی چاہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ نادرا ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے اور شناختی کارڈ حاصل کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے، لہذا ایسے پاکستانیوں کو نفع نقصان کی بنیاد پر شناختی کارڈ دیئے جائیں۔ساتھ ہی انھوں نے چیئرمین نادرا سے استفسار کیا کہ طویل عرصے سے غیر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے ان ہی ممالک میں پیدا ہونے والے بچے کیا پاکستان کے شہری تصور ہوں گے؟جس پر چیئرمین نادرا نے جواب دیا کہ ایسے بچوں کے لیے ضروری ہے کہ ان کے والدین متعلقہ ملک میں پاکستانی قونصلیٹ میں بچے کی رجسٹریشن کروائیں۔بعدازاں عدالت نے 26 ممالک میں نادرا کے سینٹرز اور اسٹاف کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.