ڈپٹی کمشنر عمارہ خان نے متعلقہ عملے کو اپنے کوائف فراہم کرکے ضلع میں مردم شماری کا باقاعدہ آغاز کر دیا
مردم شماری کا عملہ گھر گھر جا کر سربراہ کا نام ، شناختی کارڈ نمبر ، تعلیمی قابلیت ، پیشہ ،رہائش پذیر افراد کا ڈیٹا ،کچی پکی دیواریں ، ریڈیو ، ٹی وی ، موبائل ، کمپیوٹر ، انٹر نیٹ کنکشن کی تعداد کے بارے میں معلومات کا انداج کریگا ‘عمارہ خان کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 28 اپریل 2017 16:57
(جاری ہے)
اس مہم کے دوران مردم شماری کا عملہ گھر گھر جا کر گھر کے سربراہ کا نام ، شناختی کارڈ نمبر ، تعلیمی قابلیت ، پیشہ ،رہائش پذیر افراد کا ڈیٹا ،کچی پکی دیواریں ، ریڈیو ، ٹی وی ، موبائل ، کمپیوٹر ، انٹر نیٹ کنکشن کی تعداد کے بارے میں معلومات کا انداج کریگا ۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے عمل میں پاک فوج کی خدمات قابل تعریف ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج کی شمولیت سے مردم شماری میں شفافیت کو سوفیصد یقینی بنانے میں بہت مدد ملی ہے یہی وجہ ہے کہ ہر بلاک میں ایک فوجی جوان مردم شماری کے عملے کیساتھ تعینات کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کیلئے گھر کے سربراہ کا قومی شناختی کارڈ دیکھا جائیگا اور اگر دستیاب نہ ہو تو اہل خانہ کو کوئی ایسی دستاویز فراہم کرنا ہوگی جس سے گھر کے سربراہ کی شناخت کی تصدیق ہو سکے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مردم شماری کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ فراہم کردہ معلومات سو فیصد درست ہوں ۔انہوں نے واضح کیا کہ غلط معلومات دینے پر چھ ماہ قید اور 50ہزار جرمانہ بھی ہو سکتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں مردم شماری کے عمل کے دوران مدارس میں قیام پذیر اساتذہ اور طلباء ، جیل میں موجود قیدیوں ،بے گھر افراد اورخانہ بدوشوں کے بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی جائینگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.