ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر مالیت کے پاکستان ورک فورس ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کا مقصد طلبہ کو تعلیم کے بعد بہتر روزگار کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے، قائم مقام امریکی قونصل جنرل جون وارنر
جمعہ 28 اپریل 2017 17:12
(جاری ہے)
انہوں نے سندھ کے تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں امریکی معاونت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی حکومت دیہی سندھ میں 400 سے زائد اسکولوں کو مدد فراہم کررہی ہے تاکہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی تدریس میں ان کی استعداد بڑھائی جاسکے۔
جون وارنر نے کہا کہ 4 ہزار زیر تعلیم طلبہ، 8 سو اساتذہ اور 4 ہزار فارغ التحصیل طلبہ اس پروجیکٹ کے ذریعے آئی سی ٹی کی ٹریننگ حاصل کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے 2012ء سے 2015ء تک امریکہ کی بال اسٹیٹ یونیورسٹی اور اسراء یونیورسٹی حیدرآباد کے شراکتی پروگرام کے لیے ابتدائی طور پر 10 لاکھ ڈالر فراہم کیے تھے، اس شراکت داری کی کامیابی کے بعد اس تعلیمی سفر کو 2016ء میں ایک سال کی توسیع دی گئی اور اسے پاکستان ورک فورس ڈویلپمنٹ پروجیکٹ میں بدل دیا گیا۔ اس منصوبے کے اہم ترین مقاصد میں سے ایک یہ بھی تھا کہ پاکستان کی دیگر 10 یونیورسٹیوں کی بھی ان کامیابیوں کے حصول میں معاونت کی جائے جن کے ذریعے طلبہ کو بہتر روزگار یا کاروبار شروع کرنے کی صلاحیتیں حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ ان 10 یونیورسٹیوں میں پشاور یونیورسٹی، انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز پشاور، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت، کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں، آئی بی اے سکھر، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، یونیورسٹی آف بلوچستان، سردار بہادر خان وومنز یونیورسٹی کوئٹہ اور بلوچستان یونیورسٹی آفانفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ سائنسز شامل ہیں۔ قبل ازیں اسراء یونیورسٹی حیدرآباد کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر حمید اللہ قاضی نے شرکاء کو پروجیکٹ میں اپنی یونیورسٹی کی حاصل کی گئی کامیابیوں کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ تقریب سے خطاب کرنے والے دیگر اہم مقررین میں بال اسٹیٹ یونیورسٹی کے ڈاکٹر کینیتھ ہالینڈ اور ڈاکٹر جولی لیبو بھی شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.