وزیر مملکت اطلاعات کی زیر صدارت آٹھویں ویج بورڈ کی تشکیل سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد،وزار ت کے اعلی حکام کی شرکت

موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے،مریم اورنگزیب وزیراعظم کے وژن کے مطابق صحافیوں کے حقوق اور بہبود کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے ، حکومت آٹھویں ویج بورڈ کی تشکیل کیلئے وزارت تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریگی ، گفتگو

جمعہ 28 اپریل 2017 17:55

وزیر مملکت اطلاعات کی زیر صدارت آٹھویں ویج بورڈ کی تشکیل سے متعلق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ موجودہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے،وزیراعظم کے وژن کے مطابق صحافیوں کے حقوق اور بہبود کیلئے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے یہ بات آٹھویں ویج بورڈ کی تشکیل سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

جلاس میں وزار ت اطلاعات کے اعلی حکام نے شرکت کی، اجلاس میں ویج بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے مختلف امور اور پہلوؤں کابغور جائزہ لیا گیا۔وزارت اطلاعات اس ضمن میں قانون اور انصاف ڈویژن کی ماہرانہ قانونی رائے لیگی ۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم محمدنواز شریف کے وژن کے مطابق صحافیوں کے حقوق اور بہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی، انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے ،آٹھویں ویج بورڈ کی تشکیل کیلئے وزارت تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریگی ۔واضح رہے کہ آخری ویج بورڈ اکتوبر2001 میں تشکیل پایا تھا ۔

متعلقہ عنوان :