سلک بینک کامیابیوں کی جانب رواں دواں،پہلی سہ ماہی 2017کا آپریٹنگ منافع370.4ملین روپے

جمعہ 28 اپریل 2017 21:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء)27اپریل2017کو منعقد ہونے والی سلک بینک بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں ڈائریکٹرز نے 31مارچ2017کو اختتام پذیر ہونے والی سہ ماہی میں بعد از 136ملین روپے ٹیکس ، 370.4 ملین روپے آپریٹنگ منافع کا اعلان کیا ہے ۔آمدنی کی پیمائش کے تمام معیار گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں بہتری کی عکاسی کرتے ہیں ۔

31مارچ2017کو ختم ہونے والی سہ ماہی کا خالص منافع 1.26بلین روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں10.5%اضافہ ظاہر کرتا ہے ۔یہ اس بیلنس شیٹ اسپریڈ میں بہتری کا نتیجہ ہے جو کہ پہلی سہ ماہی 2016 میں 3.4%سے بڑھ کر2017کے اسی عرصے میں3.9%ہو گئی۔اسی طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں غیر منافع بخش آمدنی 18%تک بڑھ گئی ۔

(جاری ہے)

بیلنس شیٹ کی جانب ،دسمبر2016کے مقابلے میں بینک کے خالص اثاثے 1.7%تک بڑھ گئے ہیں اور مجموعی ایڈوانسز5.8بلین روپے تک بڑھ گئے ہیں۔

واجبات کی جانب، 94.25بلین روپے کے ٹوٹل ڈپازٹ کی بنیاد پر ڈپازٹس میں درحقیقت 7.47بلین روپے تک اضافہ ہوا۔مزید بر آں بینک نے کم قیمت ڈپازٹس کو بنانے پر توجہ جاری رکھی کیونکہ دسمبر2016میں CASA کے تناسب میں58.79%کی بہتری رہی جبکہ مارچ2017میں یہ تناسب 62.66%رہا۔بڑھتا ہوا یہ تناسب کسٹمرز کا بینک پر اعتماد صاف ظاہر کرتا ہے ۔