سعودی عرب، امریکا سے اچھے طریقے سے پیش نہیں آرہا، ٹرمپ کا شکوہ

امریکا، سعودی سلطنت کے دفاع کے لیے بھاری رقم کا نقصان برداشت کر رہا ہے، امریکی صدر کوئی بھی سعودی عرب سے نہیں الجھ سکتا کیونکہ ہم ان کا دفاع کر رہے ہیں، لیکن وہ ہمیں اس کی مناسب قیمت نہیں چکا رہے، انٹرویو ’سعودی عرب بطور اتحادی اپنی ضروریات خودی پوری کر رہا ہے، سعودی وزیر خارجہ نے بیان مسترد کردیا

جمعہ 28 اپریل 2017 23:09

سعودی عرب، امریکا سے اچھے طریقے سے پیش نہیں آرہا، ٹرمپ کا شکوہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا اتحادی ملک سعودی عرب، امریکا سے اچھے طریقے سے پیش نہیں آرہا اور امریکا، سعودی سلطنت کے دفاع کے لیے بھاری رقم کا نقصان برداشت کر رہا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ ان کی انتظامیہ مئی میں صدر کے ممکنہ دورہ سعودی عرب اور اسرائیل سے متعلق بات چیت کر رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ 25 مئی کو بطور صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر ’نیٹو سًمٹ‘ میں شرکت کے لیے برسلز جائیں گے، جہاں سے ان کے دیگر ممالک میں بھی دورے متوقع ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’سچ بات یہ ہے کہ سعودی عرب امریکا سے اچھے طریقے سے پیش نہیں آرہا، کیونکہ ہم سعودی سلطنت کے دفاع کے لیے بھاری رقم کا نقصان برداشت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

‘ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب سے قبل اپنی مہم کے دوران بھی اسی طرح کا بیان دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کوئی بھی سعودی عرب سے نہیں الجھ سکتا کیونکہ ہم ان کا دفاع کر رہے ہیں، لیکن وہ ہمیں اس کی مناسب قیمت نہیں چٴْکا رہے اور ہمیں نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔‘ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے حوالے سے تبصرے کے لیے سعودی حکام سے رابطہ نہیں کیا جاسکا۔تاہم سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے اسی طرح کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’سعودی عرب بطور اتحادی اپنی ضروریات خودی پوری کر رہا ہے۔‘۔