کراچی،عزیز آباد میں سوفٹ ویئر انجینئر نے گھر کے اندر ایک شخص کو گولیاں ماردیں، اپنے ہی گھر والوں کو یرغمال بنایا ،پھر پولیس مقابلے میں مارا گیا
جس طرح ملزم نے مقابلہ کیا اس سے ملزم تربیت یافتہ لگتا ہے، جائے وقوع سے 4افراد کو حراست میں لیا گیا ، پولیس
ہفتہ 29 اپریل 2017 14:54
(جاری ہے)
ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق ملزم ثاقب جمال سوفٹ وئیر انجینئر تھا، لیکن جس طرح اس نے پولیس سے مقابلہ کیا اس لگتا ہے کہ وہ تربیت یافتہ تھا۔ثاقب کے اہل خانہ کے مطابق وسیم ان کی فیکٹری کا سابق ملازم ہے۔
وہ اکثر اسے پیسے دے دیا کرتے تھے لیکن آج وسیم چھری لے کر آیا اور پیسے مانگنے لگا۔ڈی آئی جی ذوالفقار علی لاڑک کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور اس نے گھر کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کے مطابق 15 پر اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر پولیس کی نفری پہنچی تو گھر کے اندر سے فائرنگ کی گئی، پولیس کی جوابی کارروائی پر ملزم پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ گھر سے ایک اور شخص کی بھی لاش ملی ہے۔گھرسے ملنے والی لاش کی شناخت وسیم اختر کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کے بھائی کے مطابق اس کا بھائی گھر سے سودا لینے نکلا تھا اور وہاں کیسے پہنچا اسے معلوم نہیں۔ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑک کے مطابق مارے جانے والے شخص نے اپنے اہلخانہ کو بھی یرغمال بنا رکھا تھا جبکہ جائے وقوع سے 4افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔پولیس نے ہلاک ملزم کے والد کو بھی حراست میں لے لیا ہے، ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ جس شخص کی لاش ملی ہے وہ پیسے مانگنے آیا تھا، دونوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.