پاک چین دوستی ہر امتحان میں پوری اتری ہے، ہماری لازوال اوربے مثال دوستی دونوں ممالک کے علاوہ پورے خطے کیلئے مفید ہے، چینی قیادت اور عوام پاکستان کو ایک مستحکم اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتے ہیں
پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ کی ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل اور چئیرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل سے ملاقات میں گفتگو
ہفتہ 29 اپریل 2017 16:26
(جاری ہے)
اسی طرح اقتصادی راہداری منصوبہ کے بجلی گھر کم ایندھن میں زیادہ پیداوار دینگے اور انکے ماحولیاتی اثرات بھی کم ہونگے۔
انھوں نے بتایا کہ سب سے پہلے نیشنل گرڈ میں گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی شامل کر کے پاکستان میں توانائی کا بحران ختم کیا جا رہا ہے جس کے بعد انفراسٹرکچر کو ترقی دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کاروباری برادری کیلئے ویزہ کا حصول سہل بنایا جا رہا ہے اور وفاقی چیمبر سے متعلقہ افراد کو ترجیحی بنیادوں پرویزا فراہم کیا جائے گا۔ پاکستانی بھائی چین میں ہونے والی نمائشوں اور دیگر تقریبات میں بھرپور شرکت کریں تاکہ تعلقات اور تجارت میں اضافہ ہو۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے کہا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے اور دونوں ملک تعلقات کو تجارت سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں اسلئے کاروباری برادری کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ اقتصادی راہداری منصوبہ سے خوشحالی بڑھے گی جس سے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب آئینگے۔ انھوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی بروقت تکمیل میں کسی چیز کو رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.