ْ بھارتی میڈیا ترک صدر طیب اردوان کی پاک بھارت مذاکرات میں مدد کی پیش کش پر چراغ پا ہوگیا

مقبوضہ کشمیر متنازع ہے تو کرد باغیوں کا مطالبہ بھی آئینی ہے ،ْ بھارتی صحافی کا ترک صدر سے سوال آپ سیبوں کا موازنہ مالٹے سے کرکے بڑی غلطی کررہے ہیں ،ْترک صدر کا جواب

پیر 1 مئی 2017 21:00

ْ بھارتی میڈیا ترک صدر طیب اردوان کی پاک بھارت مذاکرات میں مدد کی پیش ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2017ء) بھارتی میڈیا ترک صدر طیب اردوان کی پاک بھارت مذاکرات میں مدد کی پیش کش پر چراغ پا ہوگیا۔بھارتی میڈیا نے مہمان ترک صدر سے گفتگو میں مقبوضہ کشمیر اور کرد باغیوں کے معاملے کو ملانے کی ناکام کوشش کی ۔

(جاری ہے)

بھارتی صحافی نے طیب اردوان سے سوال کیا کہ مقبوضہ کشمیر متنازع ہے تو کرد باغیوں کا مطالبہ بھی آئینی ہے جس پرترک صدرنے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ آپ سیبوں کا موازنہ مالٹے سے کرکے بڑی غلطی کررہے ہیں ۔

طیب اردوان نے بھارتی صحافی کو بتایا کہ ترکی کو کرد عوام سے نہیں ،ْایک دہشت گرد تنظیم سے مسئلہ ہے جموں کشمیر کے مسئلے اور کرد باغیوں کے مسئلے میں کوئی بات مماثل نہیں ۔ان کا کہناتھا کہ جموں کشمیر علاقائی تنازع ہے، یہاں حالات بالکل مختلف ہیں،آپ کردوں کی بغاوت کو کشمیر تنازعے سے ملانے کی غلطی نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :