باربڈوس ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 312رنز پر آﺅٹ ،پاکستانی اوپنرز ڈٹ گئے
محمد علی پیر 1 مئی 2017 21:11
(جاری ہے)
ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور 12 کے مجموعی سکور پر کریگ براتھ ویٹ محمد عامر کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ ایک رن بعد ہی محمد عباس نے شیمرون ہٹمیئر کو پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔شائی ہوپ اور کیرن پاول نے تیسری وکٹ کیلئے محتاط طریقے سے سکور آگے بڑھانا شروع کیا لیکن 37 کے مجموعے پر ہوپ کی اننگز بھی تمام ہوئی۔
تین وکٹیں گرنے کے بعد کیرن پاول کا ساتھ نبھانے روسٹن چیز آئے اور دونوں نے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کیلئے 65 رنز جوڑے لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت مزید خطرناک ثابت ہوتی، محمد عامر نے ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے پاول کو میدان بدر کردیا ،5 رنز کے اضافے سے محمد عباس نے وشال سنگھ کو یونس خان کی مدد سے قابو کر کے پاکستان کو پانچویں کامیابی دلائی۔روسٹن چیز نے دوسرے اینڈ سے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور شین ڈاﺅرچ کے ساتھ چھٹی وکٹ کیلئے 47 رنز جوڑ کر ابتدائی نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کی لیکن ڈیبیو کرنے والے شاداب خان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کو چھٹا نقصان پہنچایا۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور محمد عباس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سپنرز یاسر شاہ اور شاداب نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ پاکستان نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے وہاب ریاض کو آرام دے کر شاداب خان کو ڈیبیو کرایا۔یاد رہے کہ پاکستان نے سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے اور دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کی تاریخ رقم کر سکتا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.