ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کادورہ افغانستان
صدراشرف غنی سے ملاقات میں دہشتگردی سمیت د یگراہم امورپر گفتگو ،ملکر دہشتگردی کے خاتمے پرزور پاک، افغان خفیہ اداروں کے سربراہان کے درمیان باضابطہ سرکاری مذاکرات، باہمی سلامتی پر بات چیت دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تنا ئومیں کمی لانے کی کوشش کرنا ہے، امریکی میڈیا
منگل 2 مئی 2017 22:10
(جاری ہے)
دریں اثناء پاکستان اور افغانستان کے خفیہ اداروں کے سربراہان نے کابل میں باہمی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی کے امور میں تعاون پر باضابطہ سرکاری مذاکرات کیے ۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے خفیہ اداروں کے سربراہان نے منگل کے روز کابل میں باہمی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی کے امور میں تعاون پر باضابطہ سرکاری مذاکرات کیے۔ نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلامتی سے وابستہ پاکستانی اور افغان ذرائع نے اِس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان انٹرسروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار منگل کو افغان دارالحکومت پہنچے۔ دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے سکیورٹی حلقوں کے درمیان تنا ئومیں کمی لانے کی کوشش کرنا ہے۔جنرل مختار اور ان کے افغان ہم منصب معصوم استانکزئی، جو نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے سربراہ ہیں، کے مابین ہونے والی ملاقات کے بارے میںخطے میں کی سلامتی اورپاک افغا ن سرحد سمیت دیگراہم امور پر بات چیت کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایس آئی کے سربراہ نے یہ دورہ ایسے وقت میں کیاہے جب افغانستان اور پاکستان ملک دشمن شدت پسندوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مستقل طور پر ایک دوسرے کے انٹیلی جنس اداروں پر الزام لگاتے ہیں۔ یہ شدت پسند دونوں ملکوں میں مہلک دہشت گرد حملوں کی منصوبہ سازی کرتے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کی سرحد سے شدت پسندوں نے سکیورٹی کی دو چوکیوں پر حملہ کیا جسے پسپا کر دیا گیا۔ پاک فوج کے مطابق کارروائی کے دوران تین حملہ آور ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے، جب کہ دیگر کو پسپا ہونے پر مجبور کیا گیا۔شدت پسندوں کا یہ حملہ پاکستان کے جنوبی وزیرستان کے نیم خود مختار قبائلی ضلع میں واقع ہوا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.