علامہ اقبال یونیورسٹی پر شہد کی مکھیوں کا حملہ،ایک ملازم جاں بحق،8 زخمی

جمعرات 4 مئی 2017 20:14

علامہ اقبال یونیورسٹی پر شہد کی مکھیوں کا حملہ،ایک ملازم جاں بحق،8 ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شہد کی مکھیوں کے حملے سے ایک ملازم جاںبحق جبکہ 8زخمی ہوگئے۔ لاش اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اسلام آباد میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں معمول کی درختوں کی صفائی ستھرائی میں مصروف مالیوں پر شہد کی مکھیوں کا جتھہ گرگیا جس سے ایک گلزار احمد نامی مالی جاں بحق جبکہ دیگر 8مالی زخمی ہوگئے جنہیں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے جاںبحق ہونیوالے گلزار احمد کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے (صدام)