بھارتی فوج کی جانب سے رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر پر گولہ باری، 4 شہری شدید زخمی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 مئی 2017 22:38

بھارتی فوج کی جانب سے رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر پر ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مئی2017ء) بھارتی فوج کی جانب سے رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر پر گولہ باری کی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ہفتے کی شب کو آزاد کشمیر کے نکیال سیکٹر پر شدید گولہ باری کی ہے۔

(جاری ہے)

 بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر کے علاقے تھروٹی گاؤں پر مارٹر گولےداغے ہیں۔ بھارتی فوج کے حملے کے باعث 4 شہری شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ پاکستانی فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے بعد بھارتی توپ خانہ خاموش ہوگیا۔