مردم شماری قومی ضرورت اور قومی فریضہ ہے جو صا ف وشفاف انداز میں جاری ہے ، کمشنر قلات
اتوار 7 مئی 2017 20:50
(جاری ہے)
انہوں نے وہاں عوام و شمار کنندہ گان سے مردم شماری کے حوالے سے استفسار کیئے اور سوالات پوچھے ۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار کیپٹن جمعہ داد خان مندوخیل چیف آفیسر عبدالقیوم عمرانی ودیگر بھی موجود تھے۔کمشنر بلوچستان شماریات پسند خان بلیدی نے کہاہے کہ خضدار سمیت پورے بلوچستان میں مردم شماری کا سلسلہ بہتر انداز میں جاری ہے خوشی کی بات یہ ہے کہ عوام شمار کنندہ ٹیموں کے ساتھ بھر پور انداز میں تعاون کررہے ہیں ۔ پہلے مرحلے کی طرح دوسرا مرحلہ بھی خوش اسلوبی کے ساتھ پورا ہوگا ۔محکمہ شماریات نے مردم شماری کو کامیاب بنانے کے لئے کافی بہتر انتظامات کررکھا ہے تما م سرکلز میں ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہے جو مقررہ مدت میں مردم شماری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگی ۔ اگر اس حوالے سے کوئی گھر یا خاندان رہ جاتا ہے تو وہ کنٹرول روم سے رابطہ کرلیں مردم شماری کا عملہ متعلقہ علاقہ تک پہنچ جائیگا ۔ مردم شماری قومی فریضہ ہے ہم نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اس ذمہ داری کو پوری کریں اور ہر صورت میں اپنا شمار کروائیں عوام کی جانب سے تعاون حوصلہ افزا ہے ۔ اس حوالے سے شمار کنندہ ٹیموں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھر گھر جا کرمردم شماری میں سب کو شامل کرلیں ۔ کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ مردم شماری کا سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔عوام اور عملہ کا تعاون بہتر انداز میں جاری ہے مردم شماری انشاء اللہ کامیابی کی صورت میں پائیہ تکمیل کوپہنچ جائیگی ۔عوام نے مردم شماری میں از خود حصہ لیکر اس قومی فریضہ کو جس پذیرائی کا موقع فراہم کردیا ہے وہ قابل تحسین ہے یقینالوگ محب وطن اور قومی جوش و جذبے سے سرشار ہیں وہ ہر قومی فریضہ کو نبہانے کیلئے اپنے آپ کو پیش کررہے ہیں یہی وہ خصوصیت ہوتی ہے جو کسی قوم کی کامیاب و کامرانی کو ظاہر کرتی ہے ۔ پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد اب دوسرا مرحلہ بھی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگا ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ نے کہاکہ خضدار میں مردم شماری کے لئے خصوصی انتظامات کررکھے ہیں شروع دن سے لیکر آج تک بغیر کسی رکاوٹ کے ضلع بھر میں مردم شماری کا سلسلہ جاری ہے عملہ گھر گھر جا کر خاندان و گھروں کاحساب لگار ہاہے ۔ میں از خود خضدار شہر و تحصیلوں کا دورہ کرکے مردم شماری کا جائزہ لے رہاہوں جہاں مردم شماری ایک نظم وضبط کے ساتھ جاری ہے اورتکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے ۔انشاء اللہ یہ قومی فریضہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ صوبائی محکمہ شماریات کی جانب سے اچھے انتظامات اور پھر عوام کی جانب سے شمارکنندہ ٹیموں کے ساتھ تعاون اس ذمہ داری کو احسن اندا ز میں آگے بڑھارہے ہیں اور انشاء للہ یہ سلسلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے کنٹرول روم بھی بنا دیا ہے اور عوام الناس سے کہہ دیا ہے کہ اگر عملہ نہیں پہنچتا ہے تو آپ کنٹرول روم سے رابطہ کرلیں وہاں شمارکنندہ ٹیمیں پہنچ جائینگی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.