نواز شریف کی جانب سے اسامہ بن لادن سے پیسے لینے کا معاملہ
پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کور ٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا قانونی مشاورت مکمل کرلی گئیخ پی ٹی آئی نے اصغر خان کیس پر عملدرآمد کیلئے بھی تحریری درخواست جمع کروانے کا اعلان
پیر 8 مئی 2017 21:24
(جاری ہے)
اس حوالے سے تحریک انصاف کی قانونی ٹیم سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کرے گی ۔جس پر درخواست کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیاہے جبکہ قانونی ٹیم کو ضروری ہدایات دے دی گئیںہیں۔
اس کے علاوہ تحریک انصاف نے اصغر خان کیس پر عملدرآمد کیلئے بھی تحریری درخواست جمع کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف ماضی میں جمہوریت کیخلاف متعدد ساز شوں کا فعال حصہ رہے ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ نواز شریف کی جانب سے آئی ایس آئی سے پیسوں کی وصولی پر اپنا فیصلہ صادر کرچکا ہے، جبکہ نواز شریف اسامہ بن لادن سے پیسے لیکر جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کی بھی معاونت کرتے رہے۔اب وقت آگیا ہے کہ نواز شریف کے بیرونی قوتوں سے خفیہ مراسم کا سراغ لگایا جائے۔ فواد چوہدری نے مزید کہاکہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ کرپشن کے علاوہ "گارڈفادر" کے ذرائع آمدن کیا ہیں۔ اسامہ بن لادن سے رقوم کی وصولی اور اصغر خان کیس کے حوالے سے عدالتی فیصلے کے نفاذ پر جلد سپریم کورٹ جائیں گے۔( مہر علی خان)مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.